Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : سیمینار اتحاد بین المسلمین اور عہد حاضر کے تقاضے کا انعقاد

ناظم اعلی وفاق المدارس پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ ملک میں بدقسمتی سے سیاسی انتہا پسندی عروج پر ہے خیبر پختون خواہ ، بلوچستان اور کراچی سمیت پورا ملک جل رہا ہے ، جب تک کو آئین اور دستور کے مطابق نہیں چلائیں گے امن قائم نہیں ہوسکتا ۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام سیمینار اتحاد بین المسلمین اور عہد حاضر کے تقاضے کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے قاری حنیف جالندھری نے مزید کہاکہ اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے لیکن ہم اس ملک کو کچھ نہیں دیا ۔

انہوں نے کہاکہ مکہ و مدینہ کے بعد پوری دنیا میں سب سے پیارا ملک پاکستان ہے لہذا اس کی قدر کرنی چاہیے اور پاکستان کو جدت پسندی اور شدت پسندی سے شدید خطرہ لاحق ہے ان خطرات سے بچنا چاہیے۔

انہو ںنے کہاکہ اسلام جدت اور شدت کی نفی کرتا ہے ہمیں اعتدال کا راستہ اپنانا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام مذہب نہیں بلکہ دین ہے کیونکہ مذہب چھوٹا تصور اور دین مکمل ضابطہ حیات ہے۔

انہوں نے کہاکہ دین کی پانچ بنیادیں عقائد ، عبادات ، معاملات ، معاشرت ، آداب و اخلاق پر کاربند رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہو ںنے کہاکہ اللہ تعالی نے کسی کا مذاق اڑانے، کسی کو طعنہ دینے ، کسی کو برے القاب سے پکارنے ، کسی کی بدگمانی کرنے ، کسی کی جاسوسی کرنے ، اور غیبت سے منع کیا ہے ، لہذا اخوت و بھائی چارہ کی اشد ضرورت ہے اور بدگمانی اور بد زبانی سے پرہیز کرنا ہوگا۔

انہو ںنے کہاکہ جو لوگ ہمیں تنگ نظر کہتے ہیں در اصل وہ خود تنگ نظر ہیں کیونکہ ہمارا ایمان اللہ ، رسول اور انبیاء کرام سمیت تمام الہامی کتابوں پر ہے۔ جبکہ جو ان پر ایمان نہیں رکھتے وہ خود تنگ نظر ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان مسائلستان بن چکا ہے لہذا مسلکی اختلاف کو اختلاف سمجھتے ایک طرف رکھ دیں اور علم کی شمع جلا کر دلائل کے ساتھ بات کی جائے تاکہ ہم کسی جگہ پر الجھائو سے بچ سکیں ۔

انہو ںنے کہاکہ فی زمانہ اب اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ قوم ، عسکری و سیاسی قیادت اکٹھی ہوجائے اور مل بیٹھ کر وطن عزیز کے لیے فیصلے کرے۔

علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہاکہ مسالک میں اختلاف ایک حقیقیت ہے وہ شاید ختم تو نہیں ہوسکتے اگر ہم رواداری کا مظاہرہ کریں تو معاملات حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان لا الہ اللہ کے نام پر بنا تھا اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے پھر ہم اپنے اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے پشاور مسجد دھماکے کی بھی شدید مذمت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی عنایت اللہ نے کہاکہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اور مسلمان وہ ہے جس کی زبان سے دوسرا محفوظ رہے۔

انہو ںنے کہاکہ بدقسمتی سے مساجد میں بھی دہشت گردی شروع ہوچکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحمل و روادری کی اشد ضرورت ہے ، اور نبی پاک کی تعلیمات کو بھی عام کیاجائے۔

سیمینار سے مولانا عبدالرزاق ، علامہ حسنین رضا عسکری، ڈاکٹر عبدالرحیم ، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈاکٹر حافظ حامد علی اعوان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار کے اختتام پر علامہ مظہر سعید کاظمی نے ملک میں امن کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button