Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دودھ زندگی ہے اور اس نور سے خوبصورت کوئی نور نہیں: منصور اکبر کنڈی

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ دودھ زندگی ہے اور اس نور سے خوبصورت کوئی نور نہیں ۔

وائس چانسلر نے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام یک روزہ نیشنل سیمینار اور ورلڈ ملک ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ تیزی سے گرو کررہی ہے، اور ملک میں دودھ وافر مقدار میں موجود ہے ۔

وائس چانسلر نے کہاکہ خالص دودھ کی اہمیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیاجاسکتا ، کیونکہ یہ ایک مکمل غذا ہے اور بچوں بڑوں کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کیلیشیم کا بھی مرکب ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اینگرو سمیت متعدد کمپنیاں جس طرح دودھ کو لیکٹ کرکے پورے ملک میں فراہم کررہی ہے یہ بھی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان ڈیری فارمنگ کو سپورٹ کرے اور ملک کمپنیاں بھی بھرپور تعاون فراہم کریں تاکہ ملک میں سفید انقلاب آئے ، اور دودھ میں ہم خود کفیل ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تھوڑی سی توجہ سے خالص دودھ کو ایکسپورٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور اسے معلوماتی قرار دیا ۔ڈین ڈاکٹر حکومت علی نے کہا کہ دنیا بھر میں غذائی قلت کا سامنا ہہے،لیکن ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے پاس خالص غذا صاف پانی اور دودھ موجود ہے۔

انہو ںنے کہا کہ دودھ زندگی ہے اور اس کی بڑھوتری کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر شیح نے کہاکہ دودھ ایک مکمل نیوٹریشن ہے اور اس کی غذائیت و اہمیت سے کسی طور پر انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دودھ بنانے والی کمپنیوں کی گراں قدر خدمات ہیں جو ہمیں دودھ سے ہی کریم ، مکھن ، لسی ، خشک دودھ فراہم کررہی ہیں۔

انہو ںنے کہاکہ جدید وقت کا تقاضا ہے کہ دودھ کی پیداوار میں مزید اضافہ کیا جائے اور اسے محفوظ کیا جائے ۔

سیمینار سے اینگرو کے ماہرین ڈاکٹر محمد ناصر ، ڈاکٹر نزہت ہما ، ڈاکٹر خلیل احمد گل ، ڈاکٹر توصیف سلطان نے بھی خطاب کیا، اور دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ اور سپلائی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

سیمینار میں ڈین ڈاکٹر عبدالرحیم و اساتذہ کرام ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر محمد حنیف، ڈاکٹر کرنل اظہر ندیم بزدار ، احمد زبیر مغل،جاوید اقبال اورطلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button