Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ” اسلام ایک ضابطہ حیات، اسلامو فوبیا اور دور حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز‘‘ کے موضوع پر سیمینار

ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیراہتمام’’ اسلام ایک ضابطہ حیات، اسلامو فوبیا اور دور حاضر میں اسلام کو درپیش چیلنجز‘‘ کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اینے روایتی انداز میں سامعین سے بات چیت کی، اور کہا کہ بہت سی باتیں جو اسلام جائز قرار دیتا ہے اور انسان کی ذات کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے معاشرے کی روایات ان پر پابندی لگادیتی ہیں۔
عورتوں کے حقوق جائیداد ، بیوہ سے شادی سے متعلق روایت اور کلچر مذہب کی جگہ لے لیتے ہیں۔ بہت سے لو گ اس لیے مسلمان ہیں کہ وہ مسلمان گھر میں پیدا ہوئے لیکن اسلامی تعلیمات سے نابلد ہیں اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس میں سختی اورجبر کی گنجائش کا کوئی عنصر نہیں۔

سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کو مغرب اسلام کے ساتھ منسلک کرتا ہے جب کہ بیسویں صدی میں انتہا پسند رویوں کی ابتدا مغربی ممالک اٹلی اور جرمنی میں ہوئی۔
موجودہ صدی میں جمہوری ممالک یعنی امریکہ اور انڈیا میں دائیس بازو کی جماعتوں کی مقبولیت اور اقلیتوں کی جانب سے ان کی عدم برداشت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ اسلام کو محض عالمی سیاست میں نشانہ بنانے کے لیے اسلام کو ایک بنیاد پرست مذہب کے طور پر مغرب میں پیش کیاجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا میں اصول بنانے اور وضاحت کرنے کی قوت صرف مغرب اور مغرب کے جانبدار پریس کے پاس ہے۔

سیمینار سے بات چیت کرتے ہوئے نامور اسلامی سکالر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ اسلام کا پیغام ہے جو صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں پورے عالم کے لیے امن چاہتا ہے مسلمان اسلام کے بنیادی ماخد قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ نہیں پڑھتے، اس پر مغرب کے غلط پراپیگنڈہ کا جواب دینے کی اہمیت میں رکھتے ہیں اسلام کی تعلیمات پہلے اپنی ذات پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آر او ڈاکٹر طاہر محمود نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس کے اس پیغام کو عام مسلمانوں نے بھی نہیں سمجھا ۔

مذہبی تعلیمات پر درست انداز میں عمل درآمد ہی اسلام کا درست امیج پیش کرنے کے لیے ضروری ہے ۔

سیمینار میں بڑی تعداد میں طلباء طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رفیدہ نواز ، ڈاکٹر زرمینہ تسنیم ، اور میڈم انعم سیمینار کے شرکاء میں شامل تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں