Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ادویات کی خرید میں بے ضابطگیاں اور کرپشن کے عنوان پر سیمینار

بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اور قومی ادارہ احتساب (نیب) کے اشتراک سے ادویات کی خرید میں بے ضابطگیاں اور کرپشن کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام کیاگیا ۔

سیمینار کی صدارت ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی محمد طاہر ڈائریکٹر نیب ملتان تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے ہسپتالوں میں ادویات کی خرید و فروخت، اور فارماسسٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈائریکٹر نیب ملتان محمدطاہر اپنے خطاب میں طلباء کو ادویات کی خرید میں بے ضابطگیوں کے متعلق آگاہ کیا ۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد فواد رسول نے طلباءطالبات اور ہسپتال فارماسسٹ کی ادویات کی خرید و فروخت کے حوالے سے تربیت پر زور دیا ۔

طلباءطالبات نے ڈائریکٹر نیب محمد طاہر سے ہسپتالوں میں مختلف امور کے متعلق سوالات کیے۔

تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد فواد رسول ، ڈاکٹر محمد عزیر ، محمد طاہر ، کامران کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد حنیف ، ڈاکٹر عمران ، ڈاکٹر وسیم اشرف اور ڈاکٹر انیس الرحمن و طلباءطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button