Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے زیر اہتمام موسمی تبدیلیوں کے تناظر میں پلانٹیشن کے کردار کے موضوع پر سیمینار اور پوسٹر کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔

سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) تھے ۔جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد اور ڈاکٹر سلمان مبارک تھے ۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی کا کام سوسائٹیز کو موسمی تبدیلیوں سے نہ صرف روشناس کرانا بلکہ جدید ریسرچ کو اپنا کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔

مزید کہا کہ جامعہ زرعیہ ملتان پاکستان میں پہلے نمبر کی ماحولیاتی یونیورسٹی ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے ۔پلانٹ فار لائف سوسائٹی اب تک مختلف تقریبات اور رہنمائی ماحول کے حوالے سے فراہم کر چکی ہے ۔

ڈاکٹر ابرار احمد نے کہا کہ ہمیں ایسے درخت لگانے چاہیے جن سے کینسر کا علاج ممکن ہو ۔ڈاکٹر سلمان مبارک نے کہا کہ پلاسٹک اور پوسٹر کو ضائع مت کریں بلکہ ان کے متبادل استعمال سے شاپنگ بیگ تیار کیے جا سکتے ہیں ۔اور ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں جدید ریسرچ کو اپنا کر اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہے ۔

ڈاکٹر مقرب علی انچارج (پی ایل ایس) نے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ماحولیات اور زراعت پر پڑنے والے اثرات بارے میں بتایا ۔

طلباء طالبات نے پوسٹر کے مقابلہ جات میں حصہ لیا اور ماحولیات کی تبدیلیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف خاکے اور شاعری پیش کی ۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،ڈاکٹر عبدالغفار ،ڈاکٹر تنویر احمد ،ڈاکٹر حافظ محکم ،ڈاکٹر نزر فرید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button