Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی ملتان کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ برائے الحاق شدہ کالجز وہاڑی سمسٹر سسٹم آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس وہاڑی میں کیاگیا۔

ڈائریکٹر سوشل سائنسز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے بطور ماسٹر ٹرینر ورکشاپ میں آگاہی لیکچر دیا، اور سوالات کے جوابات دیے۔

انہو ں نے سمسٹر سسٹم کے بارے مکمل تفصیل سے بیان کیا۔

قبل ازیں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد16 جون کو بہاء الدین زکریا یونیورسٹی لیہ کیمپس لیہ میں بھی کیا گیا جس میں ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ سمسٹر سسٹم بارے ورکشاپس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیاجارہا ہے ، اور عنقریب ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں بھی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button