سول لائنز کالج ملتان میں خواتین ڈے کے حوالے سے سیمینار

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان کے تعاون اور ماری سٹوپس سوسائٹی ملتان کے اشتراک سے سول لائنز کالج ملتان میں خواتین ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان فیاض احمد چوہدری اور پرنسپل سول لائنز کالج ملتان ڈاکٹر شاہد اقبال مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما تھے ۔ کالج کے خواتین و مرد پروفیسر صاحبان کے ساتھ ساتھ ریجنل منیجر ماری سٹوپس سوسائٹی تنویر شہزاد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرز ملک محمد حسن و ڈاکٹر عفت عمر بچہ اور ماری سٹوپس سوسائٹی کے ڈسٹرکٹ آفیسر کامران گردیزی صاحب نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔
علاوہ ازیں سیمینار میں کالج کی طالبات ، میری سٹوپس سوسائٹی کی خواتین سٹاف اور پاپولیشن ویلفیئر کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
مقررین نے خطابات کرتے ھوئے کہا کہ خواتین کے بغیر یہ دنیا نا مکمل ہے ، دین اسلام نے جتنی عزت عورت کو دی ھے اتنی کسی بھی مذہب نے نہیں دی ۔عورت ماں،بیٹی،بہو اور بیوی غرض ہر روپ میں عزت و عظمت کا مینار ہے۔ معاشرے اور بالخصوص گھر میں عورت کا بہت اہم کردار ہے۔
بعد ازاں مہمانان میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اور شرکاء کی خاطر تواضع کی گئی ،اور اس کامیاب پروگرام کیلئے شکریہ ادا کیا گیا –