Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سیمینار کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض کردار سازی سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظہ عمارہ خان نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے آئین کا حصہ ہے۔

حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے مرکزی کردار کو یقینی بنائے۔ دنیا کی ترقی کے لیے عورتوں کو ان کے حقوق دینا لازمی ہے۔اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے خواتین کو سیاست میں حصہ لینا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام نے عورت کو بااختیار بنایا ۔اسلام سے پہلے زمانہ جہالت میں بچیوں کو زندہ درگورکردیا جاتا تھا ۔اسلام میں عو رت کو عزت اورحقوق دئیے ۔اسلام نے بیٹی ،بیوی کو جائیداد میں وارث بنایا ۔اللہ تعالیٰ نے بیٹوں کو اپنی رحمت بنا کر بھیجا ۔

ملک کی ترقی کی کنجی خواتین کو بااختیار بنانے سے وابستہ ہے۔

اس موقع پرارشی نور، فیمل سٹاف اورطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button