Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ورلڈ سوائل ڈے منایا گیا

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ورلڈ سوائل ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغ امتیاز نےکی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ مٹی اور انسان کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔تاہم غیر متوازن کھادوں اور دیگر ایگرو کیمیکل کے استعمال سے ہماری زمینوں میں نامیاتی مادہ کم ہوتا جا رہا ہے۔اور ہمیں تھور جیسے مسائل کا سامنا ہے آئیے ہم عہد کریں کہ ہم بھی دنیا میں اپنائے گئے جامع حکمت عملی ھولیسٹک اپروچ جیسے تصورات کو اپنے معاشرے میں فروغ دیں تاکہ زمین دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی صلاحیت پاسکے۔
چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے تھور کی روک تھام کے سلسلے میں اٹھائے گئے ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی کے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس کے بارے میں بتایا- فوجی فرٹیلائزر کمپنی سے ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ جب ہم زیادہ کیمیکل استعمال کرتے ہیں تو ہم زمین کے ہر حصے کو آلودگی سے آشنا کر دیتے ہیں۔یہ آلودگی اس کی فضا،سطح اور سمندر سے ڈھکے علاقے ہر ایک کو نقصان پہنچاتی ہے۔ڈاکٹر فیاض احمد نے مٹی کی اصلاح کے لیے یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا اور زمینی تھور سے متعلق اپنے تجربات بتائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر باقر حسین، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر وزیر احمد اور ڈاکٹر احمدمحمود سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button