Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : "نوجوان لیڈرز کے پر امن معاشرے کی تشکیل میں کردار” کے موضوع پر سیمینار

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمیونی کیشن سٹڈیز میں "نوجوان لیڈرز کے پر امن معاشرے کی تشکیل میں کردار‘‘ کے عنوان پر سیمینار منعقد کیاگیا۔

شعبہ میں ریڈیو پاکستان ملتان اور نجی ادارے ساہی فاؤنڈیشن کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے انچارج آصف کھیتران اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیاں نے بطور مقرر سیمینار میں شرکت کی۔

چیئرمین شعبہ ڈاکٹر شہزاد علی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساہی فاؤنڈیشن عباس رشید نے سیمینار میں شرکت کرنے پر تمام معزز مہکمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور طلباء طالبات کو معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعبہ ماس کمیونی کیشن میں نوجوانوں کے کردار پر سیمینار کا انعقاد قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی کاوشوں سے بھی ملک و قوم ترقی کرسکتے ہیں۔

نوجوانوں میں یہ جذبہ ہوتا ہے کہ وہ ہر ناممکن کام کو ممکن بناسکتے ہیں۔

انہوں نے شعبہ کے طلباء طالبات کو ایمانداری اور محنت و لگن سے زندگی بسر کرنے کا مشورہ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں