ایئر یونیورسٹی میں سیمینارز کا اہتمام

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس کے شعبہ طلبہ امور، شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام 2 سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
پہلا سیمنار ای کامرس کے حوالے سے تھا ، جس کے مہمان مقرر ارسلان چائنا والے تھے۔
انہوں نے طلبہ سے ای کامرس کی اہمیت کے حوالے سے بات کی اور طلبہ کو بتایا کہ کس طرح سے طلبہ ایمازون کے علاوہ دیگر ذرائع سے کمائی کر سکتے ہیں ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس نے طلبہ کو انکیوبیشن سنٹر کی سہولت فراہم کی ہے، جہاں پر طلبہ کلاسز کے بعد آئن لائن کام کرکے آمدن حاصل کرسکتے ہیں، اور ڈالرز میں کما کر ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
دوسرا سیمنار بینکنگ ایکیوالٹی کے موضوع پر ہوا، جس میں بینک الحبیب اور سٹیٹ بینک کے نمائندگان نے خواتین طلبہ کو بینکنگ کے استعمال اور خواتین کو بینکس کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آ گاہ کیا تاکہ خواتین بھی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔