Breaking NewsEducationتازہ ترین

سینئر مینجمنٹ پروگرام کے 45 رکنی وفد کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، کراچی کے 32ویں سینئر مینجمنٹ پروگرام کے 45رکنی وفد نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے وفد کو پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعلیمی منصوبوں کے ذریعے 25لاکھ سے زائد بے وسیلہ طلبا وطالبات کو مفت اور معیار ی تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں موجود 7ہزار پارٹنر سکولوں کے ذریعے طلباو طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹیچرز ٹریننگ اور ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ طالب علم ایک بہترین انسان کے طور پر قومی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

ایم ڈ ی پیف نے وفد کو روشن تھل پروجیکٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ مستحق بچوں کی مفت تعلیم تک رسائی آسان بنانے کے لیے تھل پروجیکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت بھکر، جھنگ، خوشاب، میانوالی اور لیہ کے اضلاع میں 3سو سکولوں سے تعلیمی شراکت کی جائے۔

ایم ڈی پیف نے وفد کو چولستان موبائل سکول اور چولستان کمیونٹی سکولوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔

ایم ڈی پیف نے وفد کو بتایا کہ پیف کے تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے والے سکولوں سے پارٹنرشپ منسوخ کر لی جاتی ہے اور منسوخ شدہ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے ان منسوخ شدہ سائٹس پر نئے سکول کھولے جاتے ہیں تاکہ بچوں کا تعلیمی تسلسل برقرار رہ سکے۔

ایم ڈی پیف نے وفد کو بتایا کہ منسوخ شدہ سکولوں کی سائٹس پرنئے سکول کھولے جارہے ہیں اور اس حوالے سے چار فیز کامیابی سے لانچ کر دیے گئے ہیں۔

ایم ڈی پیف نے میٹنگ کے دوران پیف کے سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، پیف کے مانیٹرنگ سسٹم، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اور دیگر اہم امور پر بھی روشنی ڈالی۔

میٹنگ کے اختتام پر زیر تربیت تمام سینئر افسران نے پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اور پیف کے مفت تعلیم کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا، اور اسے قومی ترقی کا زینہ قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں