Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سینیئر سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب کی تنظیم نو کردی گئی

رانا مقیم احمدخاں مرکزی صدر اور محمد افضل سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

"تعلیمی کنونشن” میں ایس ایس اے کی تنظیم نو کردی گئی، کنونشن کی صدارت حافظ عبد الناصر سابقہ صدر پنجاب نے کی جبکہ پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

بعد ازاں پنجاب گورنمنٹ سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا، حافظ عبد الناصر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

نتائج کے مطابق صدر : رانا مقیم احمد خاں (گوجرانوالہ)، سینئر نائب صدر : محمد اسحاق ساقی (ڈیرہ غازی خاں)، سیکرٹری جنرل : محمد افضل چدھڑ (ننکانہ صاحب)، جوائنٹ سیکرٹری : میاں تنویر احمد (ساہیوال)، سیکرٹری نشر واشاعت : محمد عامر شہزاد (فیصل آباد) منتخب ہوئے۔

عہدیداران کا انتخاب دو سال کے لیے کیا گیا ہے، دیگر عہدیداران کا انتخاب مرکزی باڈی اتفاق رائے سے کرے گی۔

اس عرصہ میں پنجاب کے تمام ڈویژن/ اضلاع میں "تعلیمی کنونشن” کا انعقاد کرکے ڈویژنل/ضلعی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں پہلا کنونشن ساہیوال میں 17بمئی کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button