ایس ای ایس ایسوسی ایشن کا احتجاج کرنے کا اعلان

جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب . محمد یونس خان لودھی نے کہا ہے کہ بارہ ستمبر کو اگیگا اتحاد پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب بھرپور احتجاج کرے گی۔
اس سلسلے میں پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راؤ طارق مصطفی اور محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے گورنمنٹ رفاہ عام ہائی سکول میں شاہد لطیف ہیڈ ماسٹر حافظ محمد اسداللہ اور سکول سٹاف کے ساتھ بارہ ستمبر کو ملتان آرٹس کونسل میں صبح دس بجے پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور اگیگا اتحاد پنجاب کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین کے احتجاج کے لیے میٹنگ کی، اور کہا کہ ہم سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے ہمیشہ عملی طور پر مثبت اور جاندار کردار ادا کرتے رہیں گے۔
حکومت سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کرے لیو انکیشمنٹ اور پنشن رولز میں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، اور سرکاری سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کی بھی مزمت کرتے ہیں اور کرتے رہے گے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔