Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کی ڈی ای او سکینڈری سے ملاقات

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے وفد نے رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان کی قیادت میں شیخ محمد رفیق ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملتان سے ملاقات کی۔
وفد میں راو ساجد مصطفی محمد یونس خان لودھی گل بی بی شامل تھے ۔
ملاقات میں اساتذہ کے مسائل بارے تفصیلی گفتگو ہوئی شرکا کا کہنا تھا کہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتزہ کرام کی فوری پرموشن کی جائیں اساتذہ بھی اپنی سنیارٹی لسٹیں دفتر آ کرتصدیق کریں۔
ای ٹرانسفرز اساتزہ کرام کے لیے دردسر بن گئے ہیں تمام آرٹس مضامین کو جنرل کیڈر میں تصور کیا جائے، اور خالی پوسٹوں پر تعنیات کیا جائے۔
خواتین جو گھروں سے دور تعینات ہیں انکو گھر کے قریب سکولوں میں ٹرانسفر کیا جاے. ایس ٹی آر کی شرائط ختم کی جائیں۔
تمام خالی سیٹیں سیس پر شو کی جائیں. آسان ٹرانسفر پالیسی قابل قبول اور قابل عمل بنائی جاے.تمام غیر تدریسی ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں.
پی پی ایس سی کا عملہ بہت سےاساتذہ سے بدتمیزی اور غیر پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتا ہے اور معاوضوں کی ادائیگی میں سال سال لگ جاتے ہیں۔
پی پی ایس کا عملہ اپنا رویہ بہتر بناے وگرنہ تمام اساتزہ کرام انکے امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
شیخ محمد رفیق ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے وفد کو یقین دلایا کہ اساتزہ کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button