Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بڑا مطالبہ کردیا

رانا دلشاد علی صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب, رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور محمد یونس خان لودھی جوائنیٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہےکہ ایس ایس ٹی بطور ہیڈ ماسٹر پرموشن پانے والے اساتذہ کی ٹیگنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

سس پر غلطیوں کی وجہ سے یا ڈیٹا غلط فیڈ ہونے کی وجہ سے اساتذہ کی ٹیگنگ نہیں ھو پا رہی ہے ، لہذا ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایجوکیشن پنجاب لاہور سے اساتذہ کا ڈیٹا درست کر کے ٹیکنگ کی جائے۔

سکیل 17سے سکیل 18 میں پروموٹ ہونے والے ہیڈ ماسٹرز کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے، اور ان کے پہلے آڈر کیے جائیں تاکہ 17 سکیل میں ترقی پانے والے اساتذہ کے لیے سیٹیں خالی ہو سکیں، کیونکہ سترہ سکیل کی سیٹیں ویسے ہی بہت کم ہیں۔

دوسرا جتنے سکول آپ گریڈ ہیں وہ دو سال سے بغیر ہیڈ ماسٹرز اور سٹاف کے چل رہے ہیں جو کہ طلبا کیلئے سراسر نا انصافی ہے۔

ہم گورنمنٹ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان آپ گریڈ سکولوں میں ہیڈ اور سٹاف کی ایس این ای فی الفور منظور کر کے ان سکولوں میں بھی ترقی پانے والے اساتذہ کو بطور ہیڈ ماسٹر لگایا جائے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button