Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا دورہ

قائد ایجوکیشنل اکیڈمی نواں شہر چوک میں پروموشن لنکڈ ٹریننگ محکمہ ایجوکیشن ملتان ایس ایس ٹیز سکیل سولہ کی بطور ہیڈ ماسٹرز سکیل سترہ ایک ماہ کی ٹریننگ کا انعقاد جاری ہے۔

رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف کوارڈینیٹر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب و محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب ,راؤ ساجد مصطفی, چوہدری فاروق احمد ,محمد مشتاق حسین, حاجی محمد احمد نے پی ایل ٹی ٹریننگ میں شامل سنیئر ایس ایس ٹیز اقبال ندیم پھل و دیگر کو ہار پہنائے۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے کہا کہ تمام اساتزہ کرام اور ہیڈ ماسٹرز کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔

وفاق کی طرح صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو تمام مراعات ملیں گی۔

اس کے لیے ہم نے پہلے بھی بہت محنت کی، اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنے خطاب میں شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کے لیے اپنی جان مال اور وقت لگائیں گے۔

شرکاء ٹریننگ حاصل کر کے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

اقبال ندیم پھل نے کہا کہ اس قسم کی بہترین ٹریننگز کا بار بار انعقاد ہونا چائیے، اس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے اور کارکردگی پر اسکے بہت اچھے اور کارآمد اثرات پڑتے ہیں۔

ٹریننگ سے حاصل ہونے والی معلومات اور تجربات سے فائدہ ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button