Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ریشنلائز یشن پالیسی کو مسترد کردیا

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان کا ماہانہ وار اجلاس زیر صدارت رانا دلشاد علی منعقد ہوا.

اجلاس میں راؤ ساجد مصطفی,شہزاد ظفر خان، محمد یونس خان لودھی, ظفر بھٹہ,افنان اشفاق ,حمزہ ناصر, چوہدری فاروق, محمد احمد و دیگر عہدیداران شامل تھے. تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر ریشنلائزیشن, ایس ٹی آر پالیسی ,غلط ایڈجسٹمنٹس کو مسترد کیا , اور کہا کہ کنٹریکٹ پالیسی کو ختم کیا جائے اور تمام تقرریاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں۔

فی میل اساتذہ جو مردانہ سکولوں میں تعینات ہیں ان کو ان کے گھر کے قریب زنانہ سکولوں میں شفٹ کیا جائے۔ مانیٹرنگ سسٹم کا مکمل خاتمہ کیا جائے پرموشن پالیسی اور پے پروٹیکشن پر عملدرآمد کیا جائے۔

درجہ چہارم کی بھرتی میرٹ پر کی جائے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کے اے جی آفس کے مسائل فوری حل کیے جائیں ورنہ ایس ای ایس ملتان بھرپور احتجاج کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button