Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجز کا سامنا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ ملتان شہر کا بڑا مسئلہ بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی, اور ویسٹ واٹر کی نکاسی ہے

سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجز کا سامنا ہے، اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سوا دو ارب روپے کی لاگت سے پرانی سیوریج لائنوں اور 1 ارب روپے کی لاگت سے بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 1 ہزار کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں، ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے۔

جبکہ ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہر کے ساؤتھ اور سنٹرل زون کے سیوریج کے پانی کو درست انداز سے ٹھکانے لگانے کے لیے 30 کلومیٹر سلج کیریئر اور شیر شاہ کے علاقے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر بھی ترجیح ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سنیٹر رانا محمود الحسن، رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم،سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبد الغفار ڈوگر،رانا شاہد الحسن، رانا اقبال سراج،عمائدین،سابق بلدیاتی نمائندوں سےملاقات کے موقع پر کیا ۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام سمیت سیوریج کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز ودیگر بھی موقع پر موجود تھے۔

اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا ملتان شہر کی 65 فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 55 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی سہولت میسر کر رہا ہے ۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کے تحت اس وقت المصطفی روڈ، نواب پور روڈ،ٹی بی ہسپتال روڈ، انصاری چوک فیضان مدینہ، وہاڑی روڈ ، سوئی گیس روڈ،چونگی نمبر 9 کے علاقوں کی بوسیدہ سیوریج لائنوں کوتبدیل کیا جا رہا ہے ، جبکہ ایک ارب روپے کی مالیت سے پرانی واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کا پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان شہر میں اس وقت 297 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے 59 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ کے بعد دریائے چناب میں ڈالا جا رہا ہے، شہر کے ساؤتھ اور سینٹرل زون کا 238 ملین گیلن روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والا سیوریج کا پانی بد قسمتی سے نہروں میں جا رہا ہے، اور شہر کے ان علاقوں کے سیوریج کے پانی کو درست انداز سے ٹھکانے لگانے کے لیے سلج کیریئر کی تعمیر کے منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔

منتخب نمائندوں نے ان منصوبوں کی تعمیر اور فنڈز کے حصول لئے لیے یقین دہانی کروائی، اس دوران سیاسی راہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آپ کے مسائل کی نشاندہی کی۔

جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام مسائل کےحل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button