Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات میں بہتری لانا اولین ترجیح :ایم ڈی واسا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات میں بہتری لانا ، اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے۔

واسا کے زیر انتظام سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے نواب پور روڈ،ٹی بی ہسپتال روڈ،سوئی گیس روڈ، المصطفی روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائن منصوبے اور چونگی نمبر 9 پر بائی پاس منصوبے کا کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ واٹر ورکس روڈ اور اور باوا صفرا روڈ پر بھی بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام شروع کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم ،ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج ڈویژن بھی موقع پر موجود تھے ۔

اس دوران ایم ڈی واسا کو بتایا کہ نواب پور روڈ پر اب صرف 1400 فٹ (21) انچ قطر کی سیوریج لائن ڈالنے کا کام باقی ہے ، جسے آئندہ ماہ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

جبکہ ٹی بی ہسپتال روڈ پر 42 انچ قطر کی 2300 فٹ لائن ڈالی جا چکی ہے، اور خونی برج چوک سے دہلی گیٹ چوک کا کام جاری ہے ۔

اس دوران ایم ڈی واسا نے سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور جن مقامات پر لائن کی تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اس حصے کو سو فیصد آپریشنل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button