Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی : مرکزی گیٹ کے سامنے گٹر ابل پڑے

کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر کی ہمسائیگی میں واقع ویمن یونیورسٹی کا کچہری تا گھنٹہ گھر والا گیٹ ابلتے گٹروں کے گندے پانی کے باعث جوہڑ بن گیا۔
جمعہ کی صبح کو جب یونیورسٹی اوپن ہوئی تو داخلی گیٹ پر گندا پانی کھڑا ہونے سے اپنی سواریوں اور پیدل آنے والی ہزاروں طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، گندے پانی سے اٹھنے والی بدبو سے سانس لینا دوبھر ہو گیا، ویمن یونیورسٹی کے عین سامنے واقع مسجد میں جانے کا راستہ بھی ابلتے ہوئے گٹروں کی زد میں آ چکا ہے۔
ویمن یونیورسٹی ملتان کی ترجمان کا کہنا تھا کہ واسا حکام کو گٹروں کے بارے میں اپنی مشکلات سے آگاہ کردیا ہے، جسے حل کرنے کیلئے فوری ایمرجنسی اقدامات کی استدعا بھی کی گئی ہے لیکن واسا عملہ بروقت نہ پہنچ سکا۔




















