15 کالجز میں مستقل پرنسپل تعینات کردئیے گے، قاضی خالد سائنس کالج کے پرنسپل ہوں گے

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے گریڈ بیس کی پرنسپلز کی آسامیوں پر پندرہ مرد و خواتین جن کا تعلق جنرل ایجوکیشن اور کامرس ایجوکیشن سے ہے کو تعینات کردیا۔
تعینات ہونے والوں میں جنرل ایجوکیشن و کامرس ایجوکیشن کے گریڈ انیس/بیس مرد و خواتین شامل ہیں ان میں بہاولپور ڈویژن کے 5 ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 4 اور ملتان ڈویژن کے 6 مرد و خواتین ہیں۔
جاری مراسلے کے مطابق سعدیہ حمید رحمانی ایسوسی ایٹ پروفیسر اقتصادیات کو گریجویٹ کالج (ڈبلیو)، دبئی محل روڈ بہاولپور ، ایم ایس سعدیہ راشد ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ایجوکیشن کو گریجویٹ کالج (ڈبلیو) رحیم یار خان ،رانا محمد عمران ارشد شماریات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج بہاولپور، سمیع اللہ شماریات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گریجویٹ کالج خانپور، رحیم یار خان، شفیق احمد اردو شارٹ ہینڈ کے چیف انسٹرکٹر کو گریجویٹ کالج آف کامرس، بہاولنگر، ایم ایس صائمہ فیض ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کیمسٹری کو گریجویٹ کالج (ڈبلیو)، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، زاہد رسول چیف انسٹرکٹر آف انگلش کو گریجویٹ کالج آف کامرس، ڈیرہ غازی خان مسٹر اشرف حسین ایسوسی ایٹ پروفیسر آف زوالوجی گریجویٹ کالج، مظفر گڑھ، مسٹر عابد حسین انگریزی کے چیف انسٹرکٹر کو ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس، مظفر گڑھ حفضہ بی بی ، جغرافیہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گریجویٹ کالج (ڈبلیو)، ممتاز آباد، ملتان ،عظمیٰ اصغر ریاضی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گریجویٹ کالج (ڈبلیو)، چونگی نمبر 14، محمد قاضی خالد ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پولیٹیکل کو گریجویٹ کالج آف سائنس، نزد پی ٹی سی ایل ایکسچینج، چونگی نمبر 6 ملتان. مسٹر خلیق الرحمان ایسوسی ایٹ کالج آف فزکس کو گریجویٹ کالج، خانیوال، سید غلام محمد بخاری فارسی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو گریجویٹ کالج، وہاڑی نوید الرحمان کو کامرس کالج وہاڑی میں سلیکشن کمیٹی کے سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لینے کی تسلی بخش کارکردگی سے مشروط تین سال کےلئے تعینات کیا گیا ہے ۔