Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید تین ایم پی ایز کے استعفیٰ آنے والے ہیں ، ہاؤس اس وقت برابر ہے ، آر او پرامن اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں ، امپورٹڈ حکومت نے امپورٹڈ کراوڈ کے ذریعے جلسے کرائے۔

گزشتہ روز پی پی 217 کے پولنگ اسٹیشنز کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے، جبکہ ن لیگ کے دو سے تین مزید ایم پی ایز استعفیٰ دینے والے ہیں۔

اسمبلی میں اس وقت دونوں جماعتوں کے اراکین برابر ہیں، اب ضمنی الیکشن میں جس کا پلڑا بھاری ہوگا پنجاب اس کا ہوگا۔

الیکشن کمیشن کو سرکاری وسائل کے استعمال کا جائزہ لینا چاہیے، دو سے تین پولنگ اسٹیشنوں پر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آؤٹ رہے گا، ووٹرز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں، اس وقت پولنگ پُرامن طور پر جاری ہے۔

دو پولنگ اسٹیشنز سے شکایت موصول ہوئی ہیں جن میں ایک ملت کالج ممتاز آباد ہے، وہاں پولنگ کے عملے نے نون کے اسٹیکرز لگائے ہوئے ہیں، آر او سے بھی کہوں گا کہ اس کا نوٹس لیں سرکاری ملازم کو کسی جماعت کا اسٹیکر نہیں لگانا چاہیے

ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ آفیسر بچیوں سے شیر کے نشان پر مہر لگانے کا کہہ رہی تھیں جو بالکل مناسب نہیں، ایک پولنگ اسٹیشن میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر بٹھایا ہوا تھا آٹھ / دس لوگ پولنگ اسٹیشن پر ایسے ایجنٹس موجود تھے جن کے پاس اتھارٹی لیٹر نہیں تھا ہم نے ان سے یہی کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر صرف وہی لوگ موجود رہیں جن کے پاس اتھارٹی لیٹرز ہوں۔

یو سی باسٹھ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر عملہ غیر حاضر تھا، ہم نے آر او کو مطلع کر دیا ہے وہ متبادل عملہ بھجوا رہے ہیں۔

عمران خان سے بات ہوئی میں نے انہیں 20 حلقوں اور چودہ اضلاع میں بہترین انتخابی مہم چلانے پر مبارک باد پیش کی، جس طرح عمران خان نے بڑے بڑے جلسے کیے لوگوں کو متحرک کیا وہ قابل تحسین ہے۔

آج مجھے پی ٹی آئی کا کارکن، ووٹر اور اسپوٹر متحرک، فعال اور مقابلے میں ڈٹا ہوا دکھائی دے رہا ہے، مریم کے جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کیے گئے لوگوں کو دوسرے اضلاع سے زبردستی جلسے میں لایا گیا، ہم زین قریشی کی جانب سے تحریری پٹیشن دائر کر رہے ہیں کیونکہ سرکاری وسائل سے مریم کے الیکشن مہم جلسے کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کو اس پر فوری انکوائری کرنی چاہیے۔

امپورٹڈ حکومت ،امپورٹڈ مجمع لے کر آئی، سیکرٹری آر ٹی اے ملتان نے ان کو گاڑیاں پکڑ پکڑ کر دیں، پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کے تین ووٹ کم ہو چکے ہیں،

اس وقت پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کے بھی 173 اراکین ہیں اور پی ٹی آئی کے بھی 173 ہیں، شاہ محمودقریشی ہماری اطلاع کے مطابق اگلے ایک دو روز میں پی ایم ایل این کے دو مزید اراکین مستعفی ہو کر ہمارے کیمپ میں شامل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button