Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شاہ محمود کا شعبہ اورک کا دورہ

سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹر پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم زین قریشی نے شعبہ اورک بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ۔

مہمانان گرامی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مشترکہ ریجنل پلان ۹ کا معائنہ کیا، جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈائریکٹر نجم الحق اور جوائنٹ ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی حماد بن عبدالخالق بھی موجود تھے۔

وفد کو ریجنل پلان ۹ ملتان کی ٹیم منیجر انکوبیشن سید علی آقا محمد گردیزی، شاہد محمود عالم اور سید زبیر اصغر نے ریجنل پلان ۹ ، پراجیکٹ اور اس کی سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ جنوبی پنجاب کا پہلا انکوبیشن سنٹر ہے جہاں پر سٹارٹ اپ ایکوسسٹم کو فروغ دیا جاتا ہے، سنٹر میں موجود سٹارٹ اپ نے اپنے بز نس آئیڈیاز پر کیے گئے عملی کام کو معزز مہمانوں کے سامنے پیش کیا ۔

جس کو مہمانوں نے سراہا اور کہاکہ انٹرپرینورشپ میں اس خطہ اور ملک کی ترقی کا واحد راستہ ہے، اور اس پلان کے تحت نوجوانوں کو عملی زندگی میں بھر پور مد د حاصل ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button