Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شاہ شمس پارک اور جناح پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ

ڈویژنل انتظامیہ ملتان نے شاہ شمس پارک اور جناح پارک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر اپ گریڈیشن کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے شہر کے مختلف پارکوں کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ شمس پارک کی جھیل، ریسٹورنٹ کو بحال کرکے مثالی تفریح گاہ بنایا جائے گا۔

پی ایچ اے شاہ شمس کی حالت زار مزید بہتر بنائے۔انہوں نے واش رومز میں ٹونٹیاں چوری ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام تک تمام واش رومز مکمل صاف کر کےنل لگائے جائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے جھیل کی اپ گریڈیشن فعالی بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا واحد پارک، عوامی تفریح کی پر کشش سہولتوں سے محروم ہے۔انہوں نے جناح پارک کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔

انہوں نے کہا کہ جناح پارک کو جلد اپ گریڈ کر کے عوام کو تحفہ دیں گے۔جناح پارک میں جاگنک ٹریک بھی تکمیل کے قریب ہے جبکہ واٹر گیمز اور جھولوں کو بحال کرکے تفریح گاہیں قائم کی جائیں گی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بنک کیساتھ جناح پارک کی اپ گریڈیشن کیلئے ورکنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس کی تراش خراش، صفائی ریگولر کی جائے ، جبکہ زیر تعمیر چوکوں پر کام کی رفتار بڑھائی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button