Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام اباد پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد پولیس شہباز گل کو ایمبولینس کے ذریعے لےکر روانہ ہوگئی ، انہیں ایمبولینس میں آکسیجن ماسک بھی لگایا گیا ہے، جبکہ انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

شہبازگل کی اڈیالہ جیل سےمنتقلی کے لیے وزارت داخلہ نے ایف سی اور رینجرز سے مدد طلب کی تھی، جس کے بعد ایف سی اور رینجرز کی ٹیمیں اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوگئی۔

شہبازگل کی حوالگی کیلئےوفاقی پولیس کےاعلیٰ افسران پہلےسےموجود تھے ، جبکہ راولپنڈی پولیس کے تمام افسران بھی اپنی نفری سمیت موجود تھے۔

شہباز گل کو جیل منتقل کیا جائے یا اسپتال، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے۔

اس سے قبل ذرائع کا بتانا تھا کہ جیل انتظامیہ نےاسلام آباد پولیس کوواپس جانےکی ہدایت کردی تھی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جیل حساس مقام ہے ہجوم نہ لگایا جائے ، رات گئے جیل حدود میں غیر متعلقہ افراد کا موجود ہونا خطرناک ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی حوالگی کے بغیر واپس جانے سے انکار کردیا تھا ، جبکہ جیل انتظامیہ کا موقف تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔

لیکن بعدازاں شہباز گل کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button