Breaking NewsNationalتازہ ترین

جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست دفن ہوچکی : شہباز شریف

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا بیان بھی آگیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’عہد ساز دن ان کو مبارک ہو ، جنہوں نے آئین کی بالادستی کے لیے مہم چلائی۔

انہوں نے لکھا کہ آج جھوٹ، فریب اور الزامات کی سیاست دفن ہوچکی ہے، پاکستانی عوام جیت گئے اللہ پاکستان کر رحم کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو آئین و قانون کی فتح ہوئی ہے، آج آئین کی سربلندی کا تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ہیں، آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو شکست فاش ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں