Breaking NewsSportsتازہ ترین
ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کے بعد شاہین آفریدی کا ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار ، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کل سے شروع ہوگا۔
ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سیریز میں واپسی کےلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔
اپنے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل پر انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی جیت کے ساتھ واپسی کے لئے پر امید ہیں اور ساتھ ہی پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پی سی بی کی نئی سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا ۔ جس میں پاکستان کی جانب سے 4 بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں شاہین آفریدیش بابر اعظم ، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ٹیم میں اپنی جگہ نہ بنا سکے اور ڈراپ ہوگئے تھے۔