شاہین نے سلطانز کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر اپنا ہدف قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ 8میں آج افتتاحی معرکہ میں ملتان سلطان کے خلاف میدان میں اترنے والی دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہے، آج سلطانز کا ٹاپ بیٹنگ آرڈر ہمارا پہلا ہدف ہو گا ۔
گزشتہ شام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان کے کراؤڈ سے قلندرز کو بھی بھرپور سپورٹ کی توقع ہے ۔جب قلندرز میدان میں اتریں گے، تو ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر رہے گا۔میری اور میرہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کی کوشش بیسٹ پرفارمنس پر ہو گی۔
اپنے انجری ایشو بارے شاہین نے کہا کہ یہ تو پارٹ آف گیم یے، میری کوشش ہوگی کہ جب بھی کھیلوں متاثر کن کارکردگی دکھاؤں۔
پی ایس ایل افتتاحی میچ کیلئے تیاری کی جانیوالی پچ بارے کہا کہ یہ تو ابھی دیکھی نہیں ہے۔
ویسے بھی پچ کے قدرتی رویہ کا دو دن تک تو کچھ پتہ نہیں چلتا۔ا، امید تو ہے پچ اچھی ہوگی۔
انہوں نے پی ایس ایل 8 میں شریک تمام ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا۔ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے سکتے۔
شاہین آفریدی نے اپنے نکاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا لائف پارٹنر مل جائے تو زندگی اچھی گذرتی ہے۔