Breaking NewsSportsتازہ ترین
شاہین اور حارث کی شادی ہوگئی ، اب خطرناک نہیں رہے

ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد جب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے تو نہایت خوشگوار موڈ میں تھے۔
میڈیا سے انہوں نے کھل کر بات کی، اور اسی موڈ میں کہا ہے کہ آج کل کرکٹرز کی شادی ہورہی ہیں۔
شادی والے کرکٹرز شاہین آفریدی اور شاداب خان کی توجہ نہیں ہوگی،ہم اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔
انہوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی ہے کہ ملتان سلطانز کا پہلا ہی میچ لاہور قلندرز سے ہے جہاں شاہین کا مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر متوجہ ہونگے۔