Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواب اکبر بگٹی کی چھوٹی بہو کے ویڈیو پیغام نے سوشل میڈیا پر تھرتھلی مچادی

نواب اکبر بگٹی کی چھوٹی بہو ویشا ابوبکر نے شوہر کے خلاف خفیہ مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
نواب اکبر بگٹی کی بہو ویشا ابوبکر نے شوہر شاہ زوار بگٹی کے خلاف ویڈیو میں کہا کہ میری جان کو شاہ زوار بگٹی سے خطرہ ہے اسے گرفتار کیا جائے۔
ویشا نے الزام عائد کیا کہ شاہ زوار مارپیٹ کرتے تھے ،منشیات دے کر نازیبا تصویریں بناتے تھے ، اور بلیک میل کرتے تھے۔

شاہ زوار مجھے مارنا چاہتا ہے، ٹارگٹ کلر بھی ہائر کیا ہوا ہے، تین ماہ سے جان بچاتی پھر رہی ہوں۔ ایف آئی اے اسے گرفتار نہیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے شاہ زوار کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، شاہ زوار کیخلاف 295 سی کی دفعات بھی درج کی گئیں تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button