Breaking NewsNationalتازہ ترین

شکیل احمد 40 ویں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب

اسلامی جمعیت طلبہ کے 69واں اجتماع برائے اراکین کا انعقاد پشاور میں ہوا، جس میں ملک بھر سے 1951 اراکین جمعیت نے اپنا حق رائے استعمال کیا اور
قرطبہ یونیورسٹی پشاور سے ایم فل سیاسیات کے طالب علم شکیل احمد ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے۔

شکیل احمد اس سے قبل 2 سیشن کے لئے ناظم صوبہ خیبر پختونخوا جبکہ سیشن 2021-22 میں سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔

دیگر نو منتخب قیادت میں داؤد یونیورسٹی سے انجینرنگ کے طالب علم اسد علی قریشی سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے۔

اس سے قبل اسد علی قریشی ناظم صوبہ سندھ اور ناظم لاہور کی ذمہ داریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

دیگر ذمہ داریوں میں سعد سعید، فیضان بھٹی اور صادق رحیم اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں