Breaking NewsEducationتازہ ترین

شکیل احمد ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلباء پاکستان منتخب

اسلامی جمعیت طلبہ کے 70ویں اجتماع برائے اراکین کا انعقاد کراچی میں ہوا، جس میں ملک بھر سے 2017 اراکین جمعیت نے اپنا حق رائے استعمال کیا اور اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قرطبہ یونیورسٹی پشاور سے ایم فل سیاسیات کے طالب علم شکیل احمد کو ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب کیا۔

شکیل احمد اس سے قبل ناظم صوبہ خیبر پختونخوا اور سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی ذمہ داری پر فائز رہے، دیگر نو منتخب قیادت میں داؤد یونیورسٹی سے انجینرنگ کے طالب علم اسد علی قریشی سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب ہوئے، اس سے قبل اسد علی قریشی ناظم صوبہ سندھ اور ناظم لاہور کی ذمہ داری پر فائز رہ چکے ہیں۔

اور دیگر ذمہ داریوں میں اُسامہ امیر، فیضان بھٹی اور صادق رحیم اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں