Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے صوبے بھر میں ہفتہ شان رحمت العالمین منانے کا اعلان کردیا

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوگیا ہے ، اس بابرکت مہینے میں آپ ﷺ کی آمد بارے تمام سکولوں میں خصوصی اہتمام کیا جائے ۔
تمام سکولوں کے سربراہ قرات ، نعت ، تقاریر، اور مضمون نویسی کے مقابلے کرائیں۔
تحصیل ، ڈویژن کے سطح پر بھی مقابلے ہوں گے، اور فاتحین میں انعامات تقیسم کئے جائیں گے، جیسے گزشتہ برسوں میں کیا جاتا رہا ہے۔
تقریب تقسیم انعامات میں معروف سماجی وسیاسی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ، جو مہمان خصوصی ہوں گے۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے وہ اس ہفتے کو شاندار طریقے سے منانے کےلئے خصوصی انتظامات کریں، اور تمام سکولوں کے سربراہوں کی کارکردگی کو مانیٹرکریں گے۔
اس حوالے جو پلان تیار کیاگیا ہے وہ دو روز میں ارسال کیا جائے ۔