شان مسعود کا بڑی جیت کےلئے بڑا دعویٰ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ملتان سے دوبارہ جیت کا سفر شروع کرنے کےلئے پُرعزم ہے اور سپنرز پر اعتماد کرتے ہیں، ان کا یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ پر مشتمل سیریز 0-2 سے جیتیں گے۔
شان مسعود بولے ہمیشہ آگے کی طرف دیکھنا چاہیے، اب ہم ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے مقابلے پر اسپنرز کے ساتھ حکمت عملی کیساتھ میدان میں اتریں گے، ماضی کی غلطیوں سے سکھا ہے ، مگر شکست کو دل سے نہیں لگایا، اس لئے آگے کا سوچا ہے۔
اسی لئے ملتان میں ایک بار پھر ہم اسپنرز پر انحصار کرینگے، امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کے تسلسل جاری رکھیں گے۔
جنوبی افریقا کا دورہ اتنا برا نہیں رہا ہم جیت کے قریب پہنچے کچھ غلطیاں کیں کچھ نصیب تھا، سینچورین کا پہلا ٹیسٹ جیت کے قریب پہنچ کر ہارنے کا بے حد افسوس ہے لیکن اس طرح ہمارے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا، آسڑیلیا اور بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ہماری ٹیم بہترین پوزیشن سے میچ ہار چکی ہے، کیپ ٹاؤن میں مڈل آرڈر کی تھوڑی سپورٹ مل جاتی تو ہم ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو جاتے مگر ایسا نہیں ہوا، جو خامیاں تھیں ان پر کام کررہے ہیں۔
جمعہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ کےلئے تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے ساجد خان اور نعمان علی توقعات پوری کریں گے۔