Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

شعبہ فارمیسی: شرجیل عدنان کا پی ایچ ڈی ڈیفنس

ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکس، فیکلٹی آف فارمیسی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر شرجیل عدنان کا مجلسی دفاع منعقد ہوا، اور ڈاکٹر شرجیل عدنان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کر دی گئی۔

پی ایچ ڈی سکالرڈاکٹر شرجیل عدنان نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان’’ نشاستہ پر مبنی بولی مرکی فینولک ایسڈ کی فعالیت نینو ہارٹیکلر کی تشکیل اور اے سائیکلوور کی تفصیل کے لیے ان کی خصوصیات کا مشاہدہ ‘‘کے نام سے پیش کیا ۔

اس تحقیق میں ڈاکٹر شرجیل عدنان نے دوائیوں کی خون میں ترسیل پر تفصیلی تحقیق کی، اور موجودہ دوائیوں کے استعمال میں جدید طریقہ سے کمی کرنے کے لیے پولیمرز کا اضافہ کیا ۔

یہ تحقیق انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر نذر محمد رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کی زیرنگرانی مکمل کی ، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نذر محمد رانجھا نے کہا کہ یہ تحقیق مستقبل میں ادویہ سازی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس تحقیق کو بیرونی ممتحن آسٹریا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر اینڈریاز اور یو کے کے پروفیسر ڈاکٹر ٹھاکر راج سنگھ نے سراہا، اور ڈین یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر نے ممتحن کے فرائض سرانجام دیے۔

ڈاکٹر شرجیل عدنان نے اپنی تحقیق میں دو بین الاقوامی تحقیقی مقالہ جات شائع کیے، اس وقت ڈاکٹر شرجیل عدنان جامعہ لاور میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر درس و تدریس اور تحقیق سے وابستہ ہیں۔

اس موقعہ پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر ، چیئرمین شعبہ فاماسیوٹیکس پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد اور ڈاکٹر جانزیب مدثر ، ڈاکٹر حنا رضا، ڈاکٹر فرقان محمد اقبال ، ڈاکٹر فاطمہ ثاقب ،ڈاکٹر فیصل عثمان ڈاکٹر انیس الرحمن اور دیگر اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button