Breaking NewsNationalتازہ ترین

امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تیاری کرلو انشا اللہ اس مہینے نقشہ بدلےگا، امپورٹڈحکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

لال حویلی راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہو گئے ہیں، ملک اس طرح نہیں چل سکتا فوری انتخابات کرائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ قربان جاؤں الیکشن کمشنر کہتا ہے 7ماہ تک انتخابات نہیں ہوسکتے، بطور سابق وزیرداخلہ کہتاہوں ملک میں دہشت گردی کےخطرات ہیں۔

سندھ جا کر کہوں گا یہ زرداری چور ہے ہر روز لال حویلی سےجیل بھروکی تحریک چلاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے سب ایک ہو گئے ہیں ، ایک عمران خان کےخلاف سارے اکٹھے ہو گئے ہیں میں ساری قوم کو عمران خان کے پیچھےکھڑا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں یہ میری 16ویں وزارت ہے ، پورے پاکستان کو پتہ ہے راولپنڈی غیرت مندوں کا شہر ہے آج عمران خان سے آخری بات کی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دو، میں عمران خان کی قیادت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں