Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران جیت گیا تو چھوڑے گا نہیں، ہار گیا تو گھر بیٹھے گا نہیں: شیخ رشید کی وارننگ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کو وارننگ دے دی۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھاکہ عمران خان جیت گیا توچھوڑے گا نہیں، ہار گیا تو گھر بیٹھے گا نہیں، اگر کوئی انہونی ہوگئی تو کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران گھر بیٹھا رہے گا، ساری اپوزیشن کو ایک ہی ٹوکرے کے نیچے دے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوکسی نہ کسی طرح بچ گئے، وہ بھی جیلوں میں ہوں گے، امپائر کے نیوٹرل ہونے پر خوش ہونے والےہار جائیں گے توکہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائیں یا وزیراعظم کے خلاف، ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے سانحہ پشاورمیں ملوث افراد کا سراغ لگا لیا ہے ، جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ افغان حکومت نے درست کہا ہے کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button