Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں شارٹ کورسز شروع ہوگئے

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں وزیر اعظم کامیاب جوان کامیاب پاکستان سکیم بیچ IIIکے تحت سی آئی ٹی (ویب گرافکس اینڈ موبائل ایپلیکشن ڈویلپمنٹ) (دورانیہ 06 ماہ) اور فلوریکلچر (پھولوں کی کاشت) (دورانیہ 06 ماہ) ای کامرس (دورانیہ 06 ماہ)فوڈپروسیسنگ،پریزرویشن اینڈ پیکیجنگ اسسٹنٹ (دورانیہ 06 ماہ)کے کورسزملتان میں شروع ہو رہے ہیں۔

جبکہ ایگریکلچر فارم منیجر(دورانیہ 06 ماہ) اور ٹریکٹر ڈرائیور اینڈ مکینک(دورانیہ 06 ماہ) جلالپور پیر والہ تجرباتی کیمپس میں شروع ہو رہے ہیں۔

یہ شارٹ کورسزمکمل طور پر مفت ہیں جس کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ اس کے علاوہ شارٹ کورسزمیں داخلہ لینے والے طلباء کو مفت تعلیم ، مفت کتابیں، کاپیاں اور تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

یہ کورسز ہنر مند طلباء کیلئے مستقبل میں روزگار کے اعلی مواقع پیدا کریں گے۔

شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کیلئے طالب علم کا میٹرک پاس ہونا ضروری ہے جبکہ عمر 18سال تا 39 سال کا ہونا لازمی ہے۔

اس میں سے ہر کورس کے اپنے فائدے ہیں۔ یہ تمام کورسز ہنر مند بناتے ہیں، اور روزگار کے مختلف مواقع پیدا کرتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button