Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: شعبہ فزکس میں سائنٹیفک پروجیکٹس کی نمائش

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس میں بی ایس پروگرام کے طلباء کی جانب سے یونیورسٹی میں حال ہی میں قائم ہونے والے بزنس انکوبیشن سنٹر کے تعاون سے سائنٹفک پروجیکٹس کی شوکیسنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس تقریب کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے کیا اور طلبا کی طرف سے شوکیس کئے گے پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔
وائس چانسلر نے طلبا کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے تقریب میں مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین ، ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر کو چند جدید طرز کے پرو جیکٹس کا انڈسٹری کے ساتھ اشتراک کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔