Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قومی ٹی 20 کپ : انورعلی کے بلند بالاچھکے، سندھ فائنل میں خیبرپختونخواہ کے مدمقابل

انور علی کی بلند بالا چھکوں نے سندھ کونیشنل ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچادیا، جہاں اس کا مقابلہ آج دفاعی چیمپین کے پی کے کی ٹیم سے ہوگا۔

سنٹرل پنجاب کے بالر ایک بڑے ٹوٹل کا دفاع نہ کرسکے ، اورآخری اوور کی پہلی گیند پر ہتھیار پھینک دئے ۔

سندھ کی ٹیم کی اننگز کاآغاز برق رفتاری سے ہوا، مگر 11 رنز بنا کرشرجیل عامر یامین کا شکار ہوگئے، جس کے بعد سندھ کے کھلاڑیوں نے ذمےداری کے ساتھ کھیل جاری رکھا،صائم ایوب نے چار چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 46رنز بنائے ،وہ عثمان کی گیندپر شعیب کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

سعود شکیل 22 رنز بناسکے،سرفراز اس میچ میں بھی بدقسمت رہے بغیرکھاتہ کھولے پویلین واپس ہوگئے۔

عمر بن یوسف اوردانش عزیز کی52رنزکی پارٹنرشپ نے کھیل میں جان ڈال دی، دانش 19 کے انفرادی سکور پر ایمپائرکے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے، تاہم کے بعد آنے والے انور علی نے کھیل کاپانسہ پلٹ دیا ، ایک اوور میں 24سکور بٹور کر کھیل یکطرفہ کردیا۔

انہوں نے تین چھکوں اورںدو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے، ان کاساتھ دینے والے عمر نے چھکا لگاکر ففٹی مکمل کی ، اورجیت بھی سندھ کے نام کردی۔

اسامہ میر نےدو، قاسم عامر وقاص نے ایک ایک آوٹ کیا ز آصف محمود مین آف دی میچ رہے ۔

اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 179بکا مجموعہ تشکیل دیا ، محمد فیضان، عرفان خان اور قاسم اکرم کی ذمےداراننگز نے ٹیم کو سندھ کی مضبوط ٹیم کےمدمقابل کھڑا کردیا، 78رنز کی پہلی ساجھےداری کے بعد محمد اخلاق 28 رنزبناکرآوٹ ہوگئے۔

انہوں نے چار چھکے لگائے،طیب طاہر 5رنزبناسکے،ان کےبعد محمدفیضان ففٹنی سکورکرکے پویلین لوٹ گئے، انہوں نے6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے ۔

شعیب کی اننگز 9 رنز تک محدود رہی، عامر یامین تین ، اسامہ میر 9 رنز بناسکے ، قاسم نے 25 رنز بنائے ، عرفان نیازی نے 36رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، زاہد محمود نے 4کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا،آصف ،دانش اور سہیل خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا۔

اس سے قبل قومی ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو آوٹ کلاس کر دیا ،5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

165رنز کے تعاقب میں افتتاحی بلے باز اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے ریحان آفریدی نے صاحبزادہ فرحان کے درمیان 89رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، ریحان آ فریدی نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 54رنز کی اننگز کھیلی۔

صاحبزادہ فرحان نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39رنز بنائے، محمد سرور تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 37 پر رن آؤٹ ہوئے۔

زمان نے دو سہیل تنویر اور مہران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیبر پختونخواہ آج فائنل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا ۔

قبل ازیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 164رنز بنائے ، ناصر نواز نے پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 72رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان عمرامین 32رنز کی اننگز کھیل سکے ، جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

تیمور سلطان نے تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 21رنز بنائے ذیشان ملک نے تین چوکوں کے ساتھ 19رنز کی اننگز کھیلی ارشاد اقبال نے 34رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

عباس آ فریدی اورخالدعثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button