Breaking NewsSportsتازہ ترین

شرجیل کا بیٹ چل پڑا، نیشنل ٹوئنٹی 20 کی پہلی سنچری داغ دی

نیشنل ٹوئنٹی20 کا22 واں میچ سندھ کے شرجیل کے نام رہا، انہوں نے 159 کاہدف آسان بنادیا ۔

اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنزکا مجموعہ تشکیل دیا، اننگز کی خاص بات عبدالواحد بنگل زائی کی نصف سنچری تھی، انہوں نے 67رنز کی اننگز سجائی جس میں چار چوکے چار چھکے شامل تھے۔

شان مسعود نے 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے حسیب اللہ نے 15 اور حارث سہیل نے18رنز بنائے ، حسین طلعت 19رنز کے ساتھ نمایاں رہے سہیل خان ، ابرار ، اورانور علی نے ایک ایک و کٹ حاصل کی ۔

سندھ کی اننگزکا آغازبرق رفتاری سے ہوا ، شرجیل نے 18رنز بنائے تو ان کوپہلا چانس ملا، جس کے بعد انہوں نے کھلا مارا، پھر ایک اونچاکیچ چھوٹ گیا تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

انہوں نے صائم کے ساتھ 116 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، انہوں نے 28گیندوں پر ففٹی سکور کی، صائم 28رنز بنا کرکاشف بھٹی کاشکار بنے ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، شرجیل نے 60گیندوں پر 100 رنز کی رنز کی اننگزتراشی ،یہ ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری تھی،انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 62گیندوں پر 107 رنزبنائے ۔

سعودشکیل نے 20 رنز بنائے ، کاشف بھٹی نے ایک آوٹ کیا ۔
شرجیل مین آف دی میچ رہے ۔

آج پہلا میچ سنٹرل پنچاب اور ساوتھ پنجاب کادوسرا کے پی کے اورسندھ کامیچ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں