Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹوئنٹی 20 سندھ کےنام

نیشنل ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ سندھ نےجیت لیا، دفاعی چیئمین کے پی کے (خیبر پختون خواہ) فائنل میں ہمت ہار گئی۔

تفصیل کے مطابق دوبار کی فاتح پی کےکی ٹیم کے فائنل میں ہر شعبے میں ناکام رہی، نیشنل ٹی 20 کپ کے فائنل میں کے پی کے کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا غیر متوقع فیصلہ حیران کن تھا، نتیجہ میں اس کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔

اسکور بورڈ پر رنز کا ہدف سندھ کے کپتان سرفراز احمد کے لئے آسان تھا، جو اس کے بیٹرز نے احسن طریقےسے حاصل کرلیا، اور پہلی بار ٹرافی سندھ لے گئے ۔

فاتح ٹیم کے بلے بازوں نے ذمےداری سے کھیلتےہوئے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

افتتاحی بیٹرز کے درمیان 70 رنز کی ساجھے داری ہوئی صائم ایوب دوچھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 36 رنزبنا کرآوٹ ہوئے، شرجیل نے اپنی پیش قدمی جاری رکھی، انہوں نےففٹی مکمل کرتے ہوئے4چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 53رنزکی اننگز کھیلی ۔

سعود شکیل اورعمیر بن یوسف نے مزید کوئی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

دنوں نےبلترتیب18اور 21 رنز بنائے ارشد نے سرور نےایک ایک وکٹ حاصل کی،اس سے قبل کے پی کے نےٹاس جیت کر پہلےکھیلتے ہوئے140رنز بنائے۔

ریحان آفریدی اور سرور آفریدی کے سوا کوئی وکٹ پر نہ ٹھر سکا، صاحب زادہ فرحان چار،کامران غلام 16 عادل امین 7عامر عظمت نے 10 خالد عثمان نے16 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

ریحان آفریدی نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایاانہوں نے ایک چھکے اور 4چوکوں کی مدد سے 43 رنزبنائے جبکہ سرور نے دو چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 30 رنزکی اننگز تراشی،سہیل خان نے چار، میر حمزہ اوراصف نےدودو، جبکہ زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button