Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایس ایم باتش میموریل ٹی 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 16ستمبر سے شروع ہوگا

کمبائینڈ الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیراہتمام ایس ایم باتش مرحوم چیرمین کلب کی یاد میں ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ہہلا مرحلہ 16ستمبر سے ڈسڑکٹ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح محمد ارسلان خان صدر فرینڈز کلب ملتان کریں گے۔
افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ ہما میموریل اور سپنا کلب، جبکہ دوسرا میچ عبدالحفیظ میموریل اور فرینڈز کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دوسرے دن 17ستمبر کو اولمپیاء کلب اور رئیل ویژن مخدوم رشید ،جبکہ دوسرے میچ میں القاسم کلب اور بلوچ سٹار مدمقابل ہونگے۔