Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گیس کی فراہمی کے نئے اوقات کار

شہریوں کو درپیش گیس بحران کے پیش نظر متعلقہ حکام کی جانب سے گیس کی فراہمی کے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق گیس کی سپلائی دن میں تین مختلف اوقات میں فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو سہولت میسر آ سکے۔

جاری شیڈول کے مطابق صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی 06:00 بجے سے 09:00 بجے تک، دوپہر میں 12:00 بجے سے 02:00 بجے تک جبکہ شام کے وقت 06:00 بجے سے 09:00 بجے تک جاری رہے گی۔میں

حکام نے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران ہی گیس کا استعمال کریں اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ تمام علاقوں میں گیس کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔

مزید برآں، صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گیس کے ضیاع سے بچیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ موجودہ صورتحال میں مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button