Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوئی گیس عملے کے آپریشن ناکام، کمپریسر کا استعمال نہ رک سکا

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس عملے کے آپریشن ناکام، کمپریسر کا استعمال نہ رک سکا،
ملتان اور گرد نواح میں گیس کے کم پریشر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد آنے والی گیس کمپریسر لگانے والوں نےلوٹ لی جس کے خلاف عملے کا کریک ڈاون جاری ہے۔

مگر یہ کریک ڈاون ناکام نظر آتاہے ، گیس چوری کرنے والے بے خوف خطر کمپریسر استعمال کررہے ہیں ۔

گزشتہ رات بھی گیس عملے نے بستی نو، گرین ٹاون، اوربستی کالرو میں تین تین میٹر کاٹے، حسن پروانہ کالونی، وائی بلاک نیوملتان، کہکشاں سڑیٹ گلگشت اور بخاری کالونی سے ایک ایک گیس کا میٹرکاٹا گیا۔

ٹیم کے انچارج یعقوب خان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاون جاری رہے گا ، اب ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے صارفین تک گیس کی فراہمی لازمی بنائی جائے گی۔

دوسری طرف گیس نہ آنے پر شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے ، کینٹ، بوہڑ گیٹ، رحیم آباد شمش آباد اور دیگر علاقوں میں خواتین بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے کھانا پکانا مشکل ہوگیا سلینڈر انتا مہنگا ہے کہ خرید نہیں سکتے، حکومت غریبوں کاخیال کرے اور گیس کی فراہمی کویقینی بنائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں