Breaking NewsNationalتازہ ترین

گیس میٹر پر کیمپریسر لگانے والے 65 صارفین پکڑے گئے

جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ دنوں میں کارروائی کرتے 65 گیس میٹرز منقطع کیے۔
ٹیم نے ملتان شہر میں 55 اورمیاں چنوں میں 10 گیس میٹر منقطع کئے۔

اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف موسم سرما تک آ پریشن جاری رہے گا ۔

کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کوموسم سرما میں مطلوبہ پریشر پر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے تاکہ عوام کو کم گیس پریشر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں