Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام کو بڑا ریلیف دینے کیلئے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اُٹھا لیا، وزیراعظم نے بیرون ملک سے مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن ( ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جاۓ گی۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے اور آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز (Stakeholders) کی بولیوں سے پہلے (Pre-Bid) کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر اور گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں