زرعی یونیورسٹی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا۔
سیمینار میں زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا، سیمینار کا اہتمام سنیئر ٹیوٹر آفس اور ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کی جانب سے کیا گیا۔
بلیک ڈے کے موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس دن قابض بھارتی فوج نے بازور طاقت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا تھا اور کشمیری اپنے خون کی آبیاری سے جذبہ حریت کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انشااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی۔
انہوں نے مذید کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جن پر بھارت درد ناک ظلم ڈھا رہا ہے۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بربریت کا خاتمہ اور ان کے مسائل کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیمینار کے اختتام پرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ڈین ڈاکٹر شفقت سعید، رجسٹرار آصف نواز، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹرمرزا عابد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء نے شرکت کی۔