Breaking NewsEducationتازہ ترین
گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی اسکول ملتان میں نو مئی کے حوالے سے خصوصی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا

بچوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے اور انہیں ملکی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی اسکول ملتان میں سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔
حکومتی ہدایات کی روشنی میں منعقدہ اس پروگرام میں اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خالد محمود خان نے اپنے خطاب میں طلباء کو گز نو مئی کے افسوسناک واقعات کی سنگینی سے آگاہ کیا۔
انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے پاک فوج کی اہمیت اور ملک کی سلامتی کے لیے ان کی قربانیوں کو سراہا۔
انہوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کے حوصلے بلند رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر اساتذہ کرام نے بھی تقاریر کیں اور طلباء کو ملک کی اہمیت اور دفاع وطن کے جذبے سے سر شار کیا۔